لیجنڈری اداکار رشی کپور نے پہلا فلمی ایوارڈ جیتنے کے اعزاز سے پردہ اٹھا دیا
ہفتہ 16 جنوری 2016 13:54
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری ادکار رشی کپور نے اپنی پہلی فلم ”بوبی“ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بوبی“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے کامیابیوں کا سفر شروع کیا جبکہ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بیسٹ میل ڈیبو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اب 40 سال بعد لیجنڈری اداکار نے پہلا فلمی ایوارڈ جیتنے کے اعزاز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ 1973 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ”بوبی“ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دیئے تھے جبکہ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ کے بدلے پرفارمنس فیس کم کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تاہم میں پرفارمنس فیس کو اہمیت دیتا ہوں۔واضح رہے کہ اداکار رشی کپور اب تک کئی قومی اور فلمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.