یورپ کی آہنی عصاب کی مالک لیڈر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مقبولیت میں نمایاں کمی
عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 13:59
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مقبولیت میں نمایاں کمی ہوئی ہے نومبر2015میں جرمن چانسلرکی پالیسیوں کو پسند کرنے والے افراد کی شرح 67فیصد تھی جو صرف دو ماہ میں گھٹ کر 49فیصد رہ گئی۔ جرمنی اور یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک میں بھی بہت سے لوگوں نے 2015 میں مشرق وسطی سے آئے ہوئے تارکین وطن کو پناہ دینے کے بارے میں انجیلا میرکل کے فیصلے کوسخت نا پسند کیا۔
تارکین وطن کے معاملے پر جرمن چانسلر ان دنوں شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ان کے استعفیٰ دیئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایک بین الا قوامی جریدے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں انجیلا میرکل کی ریٹنگ 67 فیصد تھی جو اب کم ہو کر صرف 49 فیصدہی رہ گئی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق شہر ت میں کمی کی اصل وجہ سال نو کی رات کولون میں جرمن خواتین پر تارکین وطن کا حملہ ہے۔
تارکین وطن سے متعلق جرمن چانسلر کی پالیسی پر ان کے سیاسی مخالفین ناخو ش ہیں جس کے باعث انجیلا میرکل کے سیاسی اثر و رسوخ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔جرمن چانسلر یورپ کی مضبوط راہنماء سمجھی جاتی ہیں اور انہوں نے متعددعالمی امور انتہائی اہم کردار اداکیا ہے ‘ انجیلا میرکل کو یورپ کی نئی ”آئرن لیڈی“بھی کہا جاتا ہے-مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.