چھانگا مانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے:وزیرجنگلات
جنگلات کے بہانے اورنج لائن میٹروٹرین پر تنقید مضحکہ خیز ہے‘ حکومت پنجاب درختوں کے تحفظ کی پالیسی پر کاربند ہے،عمران خان دراصل اورنج لائن پر کام دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں:سیدزعیم حسین قادری
ہفتہ 16 جنوری 2016 19:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے بارے میں عمران خان کا بیان حقائق کے برعکس ہے۔ عوام عمران خان کے جھوٹے دعوؤں اور الزامات کی حقیقت خوب جانتے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین پر کام ہوتا دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
جنگلات کی کٹائی کے بہانے اورنج لائن میٹروٹرین پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ حکومت پنجاب جنگلات کے فروغ اور تحفظ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما پنجاب کے جنگلات کی فکر چھوڑ کر خیبرپختونخوا پر توجہ فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور انقلاب کے داعی دوسروں پر الزام تراشی کر کے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثناء صوبائی وزیرجنگلات ملک آصف بھا نے کہا ہے کہ چھانگامانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔
صوبہ بھر میں سبز درختوں کی کٹائی پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ محکمہ جنگلات درخت کاٹنے کی بجائے‘ درخت اگانے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ راجن پور میں 30سال سے زیرقبضہ 20ہزار ایکڑ رقبہ واگزار کرا کر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ وہ جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.