اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج، زمینی اور فضائی سروس بری طرح متاثر
لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ترجمان موٹر وے پولیس
اتوار 17 جنوری 2016 13:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء)راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج جاری ہے جس کی وجہ سے موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند جب کہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے کی جانب آنے والی تمام ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دھند کے بار بار انے سے ٹریفک شدید متاثر ہورہی ہے۔ ترجمان موٹر وے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر سفر کے دوران فوگ لائٹس روشن رکھیں اور لاہور سے راولپنڈی کی طرف سفر کرنے والے مسافر قافلے کی صورت میں سفر کریں۔(جاری ہے)
بھکر سمیت گرد نواح کے علاقوں میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جب کہ نیشنل ہائی وے پر مریدکے، ناروال، گوجرانوالہ، قصور اور دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ 30 میٹر سے بھی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے۔ شدید دھند کے باعث کراچی، کوئٹہ اور گلگت سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ دوبئی، جدہ، مدینہ، شارجہ، کوپن ہیگن، لندن، مانچسٹر، استنبول، کویت اور دوہا سے آنے والی پروازیں بھی متاثر ہیں۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.