عمران خان ملک کی مقبول قیادت پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کررہے ہیں ‘عرفان دولتانہ
تحریک انصاف میں منصفانہ انتخاب کرانے میں ناکام رہنے والے عمران خان اپنی جماعت میں بھی غیر مقبول ہوچکے ہیں
اتوار 17 جنوری 2016 13:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی مقبول قیادت پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کررہے ہیں ،تحریک انصاف میں منصفانہ انتخاب کرانے میں ناکام رہنے والے عمران خان اپنی جماعت میں بھی غیر مقبول ہوچکے ہیں ،عمران خان نے کسان دشمن پالیسی بنائی ہے ،وہ خیبرپختون خواہ میں روزانہ ہزارو ں درخت لگانے کا جھوٹااعلان کررہے ہیں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کسان پیکج تاریخی ہے اس پیکج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی ۔(جاری ہے)
کسانوں نے اس پیکج پر اعتماد کااظہار کیا جبکہ اپوزیشن اس پیکج پر تنقید کررہی ہے کیوں کہ وہ کسانوں کی فلاح نہیں چاہتی۔ اس پیکج کے علاوہ حکومت پنجاب شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پھل اور سبزیاں بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہیں۔ان کو محفوظ طریقہ سے منڈی تک پہنچانے کے لئے 150ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ سیڈ کارپوریشن زراعت میں انقلاب پیداکرنے کااہم ذریعہ ہے ۔سیڈ کارپوریشن کے لئے بڑا بجٹ مختص کرنے سے کسانوں کو وسیع پیمانے پر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی ہوگی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.