انٹرا پارٹی انتخابات میں کارکردگی کی بجائے ایکدوسرے کیخلاف پراپیگنڈا مہم چلانے والے رہنماؤں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
اس طرز عمل میں ملوث رہنماؤں کو سخت تنبیہ کی جائے گی ،فیصلے کا مقصد پارٹی میں اختلافات کو شدید ہونے سے روکنا ہے‘ذرائع
اتوار 17 جنوری 2016 14:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انٹر اپارٹی انتخابات میں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو شدید ہونے سے روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹر اپارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے رہنماپارٹی سے وابستگی اور اپنی کارکردگی سامنے لا سکیں گے لیکن انہیں ایک دوسرے کے خلاف غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے کی قطعا ً اجازت نہیں ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق پہلے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھی اس طرح کی شکایات سامنے آئی تھیں اور انتخابی عمل مکمل ہونے کے باوجود رہنماؤں کے درمیان رنجشیں دور نہیں ہو سکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف غلط پراپیگنڈا مہم کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایسا طرز عمل اختیار کرنے والے رہنماؤں کو قیادت کی طرف سے سخت تنبیہ کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.