نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،سیریز جیتنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہوگی ، احمد شہزاد
پیر 18 جنوری 2016 11:44
ویلنگٹن ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کیوی ٹیم کے جارحانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان دنوں بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب سیریز میں کامیابی کیلئے تیسرے اور آخری میچ میں کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم ان دنوں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، وہ بھرپور فارم میں ہے اسلئے کھلاڑیوں کو ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیویز سے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تاہم کیویز سے سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو وننگ گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور کیویز کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.