بالی ووڈ اداکار نوا زالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج
پیر 18 جنوری 2016 12:59
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء)ممبئی میں پولیس نے پارکنگ کی جگہ کے تنازعہ پر بالی ووڈ اداکار نوا زالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک خاتون نے وارسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ نواز نے پارکنگ کی جگہ کے تنازعے پر انہیں دھکے دیئے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔
(جاری ہے)
نواز الدین اور متاثرہ خاتون ایک ہی ہاوٴسنگ سوسائٹی کے رہائشی ہیں اور خاتون کا دعویٰ ہے کہ نواز، ان کے بھائی اور ملازموں نے اتوار کی دوپہر ان کی 24 سالہ بیٹی سے بدتمیزی کی۔
شکایت کنندہ خاتون نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ہاوٴسنگ سوسائٹی کے پورے پارکنگ ایریا پر قبضہ کی وجہ سے پڑوسیوں کو ایک سال قبل یہاں رہائش اختیار کرنے والے نواز الدین سے اختلاف ہے ۔آج جب میری بیٹی نے نواز کی تصاویر کھینچنے کے کوشش کی تو انہوں نے اپنے بھائی اور ملازمین کے ہمراہ میری بیٹی سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں دھکے دیئے۔دوسری جانب ، اے این آئی نے اپنی ٹوئٹ میں نواز کے بھائی فیض صدیقی کے حوالے سے ایک خاتون کو دھکے دینے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.