کاشتکار آلو کی خزاں فصل کی برداشت شروع کردیں، ماہرین زراعت

پیر 18 جنوری 2016 14:20

سلانوالی۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ آلو ایک اہم فصل ہے اور یہ مکمل غزا کے طور پر بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ آلو میں نشاستہ وٹامن معدنی نمکیات اور لحمیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کاشتکار آلو کی خزاں فصل کی برداشت شروع کردیں برداشت سے ہفتہ دس دن پہلے آلو کی بیلیں کاٹ دیں تاکہ وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے بچ سکیں اور چھلکاسخت ہوجائے، ماہرین نے مزید کہا کہ آلو کی بیلیں کاٹنے سے آلو کی جلد سخت ہوجاتی ہے اور کولڈسٹور میں ذخیرہ کے دوران گلتے ہوئے آلو کی برداشت سے 15دن پہلے آبپاشی بند کردیں اور فصل کی برداشت صبح کے وقت کرے جب درجہ حرارت کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوؤں کے گلنے سڑنے کاامکان زیادہ ہوتا ہے۔

آلوؤ ں کو بہتر طور پر محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ زراعت کا فراہم کردہ ڈکٹ ڈھیر میں لگائیں ڈکٹ کو صبح کے وقت بند کردیں تاکہ ڈھیر کے اندر گرم ہوا کا گزر نہ ہو سکے اور رات کے وقت کھول دیں تاکہ ٹھنڈی ہوا آسانی سے گزر سکے ۔