حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں،لیاقت بلوچ
پیر 18 جنوری 2016 18:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی زون151کے یو سی امراء کی تقریب حلف برداری سے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یوسی امراء اپنے حلقو ں کے علماء سے مل کراتحادبین المسلمین کوفروغ دیں۔علمائے کرام نے ہمیشہ اس اہم مقصدکوپیش نظر رکھاہے۔
چند ایک عناصر جوکہ دراصل دشمن کے آلہ کار ہوتے ہیں۔وہ فرقہ واریت کی آگ کوہوادیتے ہیں۔ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔وطن عزیزفرقہ واریت جیسے واقعات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔(جاری ہے)
ملک دشمن ایسے حالات میں اوچھے ہتھکنڈوں کوبروئے کار لاناچاہتا ہے لیکن ہم اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی کسی چال کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عنقریب ہم کرپشن کے خلاف ایک بھرپورتحریک آغازکرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی دہشتگردی مہنگائی،بجلی وگیس کابحران اور بے روزگاری عروج پر ہے۔حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔یوسی امراء اپنے حلقوں میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان جیسے انقلابی نعرے کوعملی جامہ پہنائیں۔تقریب سے نائب امیر ضلع خالد بٹ،امیرزون اسلم شاہین اور جنرل سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.