بکی نے میچ ہارنے کیلئے 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی، نوواک جوکو وچ کا اعتراف
میچ فکسنگ کی کسی بھی کھیل میں جگہ نہیں، خاص طور پر ٹینس جیسے کھیل میں کہ جس کی اقدار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، نوواک
پیر 18 جنوری 2016 20:51
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ نے کرکٹ کے بعد ٹینس کو بھی داغدار کردیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبرایک نواک جوکووچ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ایک میچ ہارنے کے 2 لاکھ ڈالر آفر کی گئی تھی۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں پیٹرس برگ میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران انہیں بھی ایک میچ ہارنے کے 2 لاکھ ڈالر کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے فوراً مسترد کردیا۔
جوکووچ کا کہنا تھا کہ 2007 میں پیٹرس برگ میں میچ کے دوران پہلے راؤنڈ میں بکی نے میرے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کی مدد سے رابطہ کیا اور میچ ہارنے کی صورت میں 2 لاکھ ڈالردینے کی آفر کی۔ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کسی اجنبی شخص کا اچانک اس طرح رابطہ کرنے نے مجھے خوفزدہ کردیا اور میں اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.