ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عملدرآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم
موسمی اثرات سے بچاؤکے مختصر مدتی منصوبے بھی تیس جون تک مکمل کرنے کا حکم ، کیس کی مزید سماعت 29فروری تک ملتوی
پیر 18 جنوری 2016 21:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عملدرآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے اور موسمی اثرات سے بچاؤکے مختصر مدتی منصوبے تیس جون تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالتی حکم پر کلائمیٹ چینج کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو کمیشن کی کارکردگی رپورٹ کے علاوہ سفارشات پر مبنی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق چالیس فیصد مختصر مدتی منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے،عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق ساٹھ فیصد باقی رہ جانے والے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مزید وقت درکار ہے۔(جاری ہے)
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہونے سے کئی معاملات زیر التوا ہیں۔مستقبل میں توانائی بحران سے نمٹنے اور پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے قومی پالیسی بننی چاہیے،موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق پیمرا کے ذریعے میڈیا کو شعوری مہم چلانے کی ہدایت کی جائے۔
مختصر مدتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد کمیشن کو ختم کر دیا جائے اور وہ از خود اس کمیشن کی سربراہی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔ دوران سماعت وزارت پانی اور بجلی کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی اداروں سے ابھی مکمل فنڈز نہیں ملے جبکہ دیگر ڈیمز کی تعمیر کے لئے ان اداروں کے ساتھ مل کر سٹیڈیز کی جا رہی ہیں۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلائیمیٹ چینج پالیسی پر مکمل عملدرآمد کے لئے تمام اداروں کے سیکرٹریوں کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کرانا ضروری ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عمل درآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے موسمی اثرات سے بچاؤکے مختصر مدتی منصوبے تیس جون تک مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کر دئیے۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں عوامی شعوری مہم کے لئے اقدامات کئے جائیں۔جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.