قومی اسمبلی اجلا س ، مذہبی ہم آہنگی با رے قرار داد متفقہ طور پر منظور
حکومت ملک کے اندر مذہبی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کر ے ،قرار داد میں مطا لبہ حکومت ایوان کی قرار داد پر فوری عمل کرائے، سپیکر قومی اسمبلی
منگل 19 جنوری 2016 12:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے اندر مذہبی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کر کے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ ایوان کے اندر تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر قرار داد کی حمایت کی‘ مذہبی ہم اہنگی کے لئے قرار داد ایم کیو ایم نے پیش کی جس پر اراکین نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور حکومت کو بھی باور کرایا کہ پاکستان کے مذہبی ہم اہنگی کے لئے تشخص کو اجاگر کیا جائے۔
قرار داد کی مخالفت میں کسی رکن نے آواز نہیں اٹھائی سپیکر نے بتایا کہ حکومت ایوان کی قرار داد پر فوری عمل کرائے۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے قرار داد پیش کی گئی جس پر پا لیسی بیا ن دیتے ہو ئے وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حکومت مذہبی ہم اہنگی کے لئے کام کر رہی ہے وزارت کے اندر ایک علیحدہ ونگ بنایا ہے چاروں صوبوں میں بین المذاہب کے لئے کانفرنس منعقد کی ہیں مذہبی پیشواؤں کے ساتھ رابطہ میں ہیں کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے بین المسالک کے لئے بھی ہم آہنگی کے لئے کمیٹی بنا رکھی ہے پاکستان کے آئین میں تمام مذہب کے ماننے والوں کو تحفظ کی ضمانت ہے اور اس سلسلے میں غیر مسلم بھائیوں کو سینٹ قومی اسمبلی میں نمائندگی دی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.