پاکستان پر جتنا قرضہ موجودہ حکومت نے چڑھا دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی‘ سعدیہ سہیل رانا
منگل 19 جنوری 2016 13:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان پر جتنا قرضہ موجودہ حکومت نے چڑھا دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ،پنجاب میں منصوبوں کی تکمیل پر پھولے نہ سمانے والے باب پشاور فلائی اوور منصوبہ کی تکمیل کو دیکھ کر گنگ رہ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باب پشاورکو6ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کرکے ثابت کردیا اس قسم کے فلائی اوورز صرف لاہور میں نہیں دوسری جگہوں پر بھی بنائے جاسکتے ہیں خیبرپی کے حکومت سڑکوں اور پلوں کے علاوہ تعلیم وصحت پر بھی توجہ دیے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن حقیقی جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں فیملی پارٹیاں بن چکی ہیں جہاں پارٹی کے سربراہ بادشاہ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں اور جب حکومت میں آتے ہیں تو وہ اپنی روش نہیں بدلتے اور پارٹی کی طرح حکومتی معاملات بھی فرد واحد سرانجام دیتے ہے اور پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی لیکن جمہوری کلچر صرف تحریک انصاف پروان چڑھا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.