لاہور چیمبر نے سردیوں میں توانائی کے بحران کا بہترین حل توانائی کے متبادل ذرائع کو قرار دیدیا
حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے بہت سے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے ،منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں
منگل 19 جنوری 2016 18:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہر سال سردیوں میں توانائی کے بحران کا بہترین حل توانائی کے متبادل ذرائع کو قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کام کی رفتار تیز کرے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں بالخصوص گیس کا بحران سر اٹھالیتا ہے جس سے صنعتی شعبے اور عام لوگوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں، یہ مسئلہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دیکر سے باآسانی حل کیا جاسکتا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے بہت سے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے لیکن ضروری ہے کہ نہ صرف یہ منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں بلکہ ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے بڑے ڈیم بھی بنائے جائیں ۔(جاری ہے)
وقت گزرنے کے ساتھ توانائی کی ضروریات بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں لہذا ہمیں اپنے مستقبل کے لیے آج منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبال ذرائع کو فروغ دینا اور بڑے ڈیم تعمیر کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک انتہائی مہنگے تھرمل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بائیو ماس توانائی کے حصول کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے نہ صرف توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے بھی بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو ماس ٹیکنالوجی کے ذریعے کوڑے کرکٹ سے وافر توانائی پیدا کی جاسکتی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.