موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں زراعت، توانائی اور پانی کے شعبے شدید دباوٴمیں ہیں، وفاقی وزیر عارف احمد خان
ان خطرات پر قابو نہیں پایا گیا تو پاکستان کوشدید غذائی ، توانائی اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا، وفد سے ملاقات
منگل 19 جنوری 2016 19:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی عارف احمد خان سے بین الاقوامی سائنسدانوں، تحقیق دانوں اور ماہرین موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور پائیدار ترقی پر مبنی ایک اہم وفد نے منگل کو ملاقات کی ۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت کا مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں سے جاری تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس وفد جس کی سربرائی اسلام آباد میں واقع سسٹین ایبل ڈوولپمینٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر عابد سلیری اور برطانیہ میں واقع اورسیز دوولپمینٹ انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلوڈاکٹر ایوا لُڈی نے کی۔(جاری ہے)
وفاقی سیکریٹری نے اس وفد کو بتایا کہ پاکستان کو شدید موسمی خطرات کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت اور وفاقی وزارت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی مالی نقصان پر قابو پایاجاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں زراعت، توانائی اور پانی کے شعبے شدید دباوٴمیں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان خطرات پر قابو نہیں پایا گیا تو پاکستان کوشدید غذائی ، توانائی اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور جس کے نتیجے میں بھوک اور بدحالی سے اموات میں اضافہ کے علاوہ معیشت اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے شروع کیے گئے ترقیاتی پروگرام بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں میں بے ترتیبی اور کمی کے باعث سحرا بڑرہے ہیں جس کی وجہ سے سرسبز زمین میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی کُل زمیں کا تقریباً اکتالیس ملین ہیکٹرز یا 51فیصدزمین کا حصہ صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے اور اس میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث کمی اور بے ترتیب ہوتی ہوئی بارشوں کے نتیجے میں اضافہ ہورہا ہے۔وفاقی سیکرٹری عارف احمد خان نے کہا کہ اس بڑھتے ہوئے صحرا کو روکنے کے لیے شجرکاری ایک اہم موٴثر اور سستا طریقہ ہے۔ تاہم ملک میں شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مختلف موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مطابق پزیری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے لے خاص کر زندگی گذارنے کے طریقوں میں بنیادی مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں، پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.