موسمی فلو کی روک تھام کیلئے جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت کا آغاز
اس بیماری سے بچاوٴ کیلئے طبی عملے کے ساتھ ساتھ میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا خصوصی کردار ادا کرنا ہوگا،پروفیسر خالد محمود
منگل 19 جنوری 2016 22:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ موسمی فلو ایچ ون این ون جسے سیزنل انفلوئنزا بھی کہتے ہیں کی روک تھام اور مریضوں کے بروقت علاج کے لیے پی جی ایم آئی ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ہسپتال میں ایچ ون این ون کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے ڈینگی کی طرز پر ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ایسے کسی مریض کی آمد پر فوری علاج یقینی بنانے کے لیے میڈیکل یونٹ 2کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر شیراز انجم کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر تنویرالاسلام، شعبہ پلمونولوجی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اصغرمگسی، ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد، ڈاکٹر عرفان ملک اسسٹنٹ پروفیسر اور شعبہ پتھالوجی کے انچارج ڈاکٹر محمد آصف نے شرکت کی۔
پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ سیزنل فلو ایچ ون این ون کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ڈینگی کی طرح عوام میں شعور اور آگہی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیزنل فلو سے خوفزدہ ہونے کی بجائے حفاظتی تدابیر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے طبی عملے کے ساتھ ساتھ میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا خصوصی کردار ادا کرنا ہوگامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.