دماغ کی جانچ کے لیے انتہائی چھوٹا اورازخود گھلنے والا سینسرتیار
بدھ 20 جنوری 2016 12:45
اربانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء )کسی حادثے یا چوٹ کی صورت میں دماغ کے اندر نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے طویل اور پیچیدہ اسکین اور ٹیسٹ کیے جاتے ہیں لیکن اب چاول کے ایک دانے جیسا سینسر بنایا گیا ہے جو دماغ کے دباوٴ اور درجہ حرارت کو نوٹ کرکے اپنا کام مکمل کرکے ازخود گھل کر ختم ہوجائے گا۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے اس جدید سینسر کو تیار کیا گیا ہے جو دماغ کی چوٹ کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کرتا ہے جو اندرونی درجہ حرارت اور دباوٴ کی صورت میں ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دماغی صحت کو جاننے کے لیے یہ دونوں چیزیں بہت اہم ہیں کیونکہ چوٹ کی صورت میں دماغ میں یہی دو اہم تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق فی الحال ان دونوں اشیا کو ناپنے کے لیے کھوپڑی کاٹ کر اندر سینسر لگانے پڑتے ہیں جو باہر ایک بڑے مانیٹر سے جڑے ہوتے ہیں، اس سے مریض کی تکلیف بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ سلیکان اور پولیمر سے بنا یہ سینسر دماغ میں جاکر کسی شے کو نقصان پہنچائے بغیر خودبخود ختم ہوجاتا ہے لیکن اسے پہلے ساری معلومات کو وائرلیس کے ذریعے باہر موجود ریسیور تک بھیج دیتا ہے، یہ چھوٹا سینسر آج کے مہنگے ترین سینسر کی طرح ہی درست معلومات دیتا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.