پاکستانی خواتین کو سٹار پلس کے سحر سے ہم نے نکالا‘ سربراہ ہم ٹی وی
بدھ 20 جنوری 2016 15:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان کے سب سے بڑے نجی تفریحی چینل ہم ٹی وی کی سربراہ سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت جلدی سے چینلز وغیرہ تو آگئے لیکن تکنیکی باریکیوں کو دیکھنے سمجھنے والا عملہ نہیں ہے۔سلطانہ صدیقی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ملک کی ڈرامہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے بارے میں کہا۔
انھوں نے کہا کہ عملے کے علاوہ ہمارے پاس زیادہ اداکار نہیں ہیں اور جوتھوڑے بہت ہیں، انہیں جب تیار کرتے ہیں تو وہ اتنے زیادہ پیسے مانگتے ہیں جس کی وجہ سے چینلز کہہ لیں یا پروڈیوسرز کہہ لیں کہ وہ پھنستا چلاجاتا ہے۔ چینلز کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے مقابلہ اتنا ہے کہ اسے واپس اپنے پیسے تو نہیں ملیں گے۔(جاری ہے)
سلطانہ صدیقی نے کہا کہ وہ ایک نیوز چینل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جس طرح میں نے ہم ٹی وی کی شکل میں لوگوں کوایک خالص تفریحی چینل فراہم کیا، میں ایسا ہی ایک نیوز چینل تشکیل دینا چاہتی ہوں جہاں تمام صحافیانہ اقدار کو مدنظر رکھاجائیگا۔ میں پاکستان کا ایک بہتر اور مثبت چہرہ دکھاناچاہتی ہوں۔ میرا خود سے بھی یہ سوال ہے کہ آیا جہاں لوگوں کو ان نیوز چینلز پہ لوگوں کو لڑتے دیکھنے کی عادت ہوگئی ہو وہاں کوئی مختلف چینل کامیاب ہو پائے گا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ جب آپ ایک صاف چیز لوگوں کو دیتے ہیں تو اسے قبول کرنے میں تھوڑا وقت ضرور لگتا ہے لیکن وہ کام پائیدارہوتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.