آسٹریلین اوپن ٹینس میں ٹاپ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری
سوئٹرزلینڈ کے راجرفیڈرر، امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
بدھ 20 جنوری 2016 18:13
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ٹاپ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ سوئٹرزلینڈ کے راجرفیڈرر، امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈمیں راجرفیڈرر بھرپور فارم میں دکھائی دیئے۔
(جاری ہے)
سوئس اسٹار نے یوکرین کے ڈولگوپولو کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ،تین، سات، پانچ اور چھ، ایک سے پچھاڑ دیا۔
جاپان کے کائی نیشیکوری نے امریکا کے آسٹن کریجیسیک کو شکست سے دوچار کیا۔ویمنز سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے اپنے دوسرے راؤنڈ میچ میں تائیوان کی سووئی کو زیرکیا۔عالمی نمبرایک کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ، ایک اور چھ، دو رہا۔دوسری جانب روسی اسٹار ماریہ شراپووا نے بیلاروس کی ساس نووچ کو چھ،دو اورچھ، ایک سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.