کوہلی کینگروز کیخلاف انکی سرزمین پر مسلسل چار ففٹی پلس سکور بنانیوالے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے
بدھ 20 جنوری 2016 19:22
کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے میچز میں مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے۔
(جاری ہے)
کوہلی نے کینگروز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل سنیل گواسکر نے 1985-86ء میں ایچ ورلڈ سیریز کپ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنایا تھا۔
انہوں نے چار نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ کوہلی نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنائیں۔ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز میں بھرپور فارم میں دکھائی دیئے جس میں انہوں نے دو شاندار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکور کیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنانے کا گواسکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.