2016میں دہشت گردی کی نئی لہر نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
20روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے درجن سے زائد واقعات میں 80 افراد جاں بحق , 100کے قریب زخمی
جمعرات 21 جنوری 2016 12:43
اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سال 2016 میں دہشت گردی کی نئی لہر نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا‘ سال کے ابتدائی 20روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے درجن سے زائد واقعات میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 100کے قریب زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو ختم کرنے بارے مثبت تاثر ابھر رہا تھا دہشت گردی کی نئی لہر نے اس کو دھندلا دیا ہے اور نئے سال کے ابتدائی 20 روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 80 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے چار سدہ کیمپس میں ہونے والے حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد صرف اسی حملے میں 21افراد شہید جبکہ 30 زخمی ہوچکے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ہونے والے خیبر ایجنسی میں کارخانو مارکیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے‘ کوئٹہ میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب ہونے والے دھماکے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نئے سال کے دوران اسی افراد جاں بحق جبکہ سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.