سندھ ہائی کورٹ میں پولیس اہلکارسمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد
جمعرات 21 جنوری 2016 12:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کردیں ۔ سندھ ہائی کورٹ نے جن 4 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں ان میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
سجاول سب جیل کے کانسٹیبل محمد حسن نے 2001 میں ذاتی دشمنی پرمحمد اصغرنامی شخص کو سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا،سیشن جج ٹھٹھہ نے پولیس اہلکار محمد حسن کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے شہزاد،نثار احمد اور منیر کی سزائے موت اوردیگر سزائیں بھی برقراررکھی ہیں۔ تینوں مجرموں نے 2014 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ ریحان اوراس کے ڈرائیورعرفان کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے 4 لاکھ تاوان لیکرریحان کورہا اورڈرائیورعرفان کو قتل کرکے لاش بلوچ کالونی پل سے نیچے پھینک دی تھی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.