نیشنل ایکشن پلان کے تحت سپیکر بند ہوئے ہیں یا مولوی جبکہ دہشت گرددندنا تے پھر رہے ہیں ‘ سینیٹر پروفیسر ساجد میر
دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اسکے ساتھ پیار کی پینگیں مہنگی پڑیں گی
جمعرات 21 جنوری 2016 18:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سپیکر بند ہوئے ہیں یا مولوی جبکہ دہشت گرددندنا تے پھر رہے ہیں،پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سانحہ چارسدہ کے حوالے سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پی کے راہنماؤں مولانا فضل الرحمن مدنی، ڈاکٹر زاکر شاہ اور مولانا محمد سلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے یہ دہشت گردوں کی کارروائیاں دشمن کروارہا ہے مگر ہمارے ادارے کہاں سوئے ہوئے ہیں۔
افغان بارڈر پر چیکنگ اور سیکورٹی سسٹم کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
بھارت اور افغانستان نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ بھارت کو سب سے زیادہ پاک چائینہ اکنامک کا رویڈرو کی تکلیف ہے۔دہشت گردوں کی کمر توڑنے کی عملی طور پر ضرورت ہے۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اسکے ساتھ پیار کی پینگیں مہنگی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی بیان بازیوں کا دور گزر گزر گیا اب کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔
دہشت گرد ی کے مقابلے کے لیے فوج، پولیس اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ضرب عضب سے دہشت گردی کم ضرور ہوئی ہے ختم نہیں ہو ئی۔ ابھی مزید جنگ کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کو ملنے والی بیرونی مدد سب سے زیادہ باعث تشویش ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے جس طرح ایران سعودی مفاہمت میں اس نے قائدانہ کردار اداکیا ہے اس سے دشمنوں کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارا دائرہ اثر بڑھے اور ہم اقتصادی طور پر مضبوط ہوں۔سانحہ چار سدہ میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.