کراچی ،شہر میں سرکاری عمارتوں پر حملے کا منصوبہ ناکام، 11ہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) حساس ادارے کی نشاندہی پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے اتحاد ٹاؤن سے القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد کراچی میں سرکاری عمارت پر ایئر پورٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

،جمعرات کو انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دس امپروائز ایکسپلوزو ڈیوائس ، پانچ راکٹ لانچر ، دس دستی بم ، بیس ڈیٹونیٹر، دو پارسل بم ، جہادی لٹریچر ، ایک بارودی مواد سے تیار رکشہ ، کلاشنکوفیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، چار سدہ میں دہشت گرد حملے کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،سندھ رینجرز کی جانب سے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لئئے طارق بن ضیاد کالونی سمیت دیگر آبادیوں میں کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :