وزیراعظم کی (کل ) ڈیووس سے وطن واپسی اور چارسدہ دہشتگرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے پشاور کے دورے کاامکان
جمعرات 21 جنوری 2016 23:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد (کل) وطن واپس پہنچنے اور چارسدہ دہشتگرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پشاور کے دورے کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دور روز قبل سعودی عرب اور ایران کے دورہ کے بعد عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچے تھے جہاں انہوں نے امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، آذربائیجان کے صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جبکہ انہوں نے جمعرات کو عالمی اقتصادی فورم سے بھی خطاب کیا۔
ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم ڈیووس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد (کل) جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے اور وہ پشاور کا دورہ کرینگے جہاں وہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کریں گے اور صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.