امریکیوں نے روس کا پرچم الٹا کردیا‘روسی وفد کا اظہار افسوس
عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 11:22
زیورخ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) سوئٹرزلینڈ کے سیاحتی شہر زیورخ میں حال ہی میں شام کے بحران کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کے موقع پرامریکی عہدیداروں سے ایک ایسی غلطی سرزد ہوئی جو عالمی میڈیا میں مذاکرات سے زیادہ زیربحث لائی جا رہی ہے۔زیورخ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگی لافروف کے درمیان اہم میٹنگ ہونا تھی۔
تاہم اس موقع پر امریکی عہدیداروں کی غلطی کے نتیجے میں روس کا قومی پرچم الٹا لہرا دیا گیا۔ تقریب میں رْوسی پرچم کا نچلا حصہ اوپر اور اوپر کاحصہ نیچے کر دیا گیا۔ پرچم کا سرخ رنگ کا حصہ اوپر اور سفید رنگ نیچے کر دیا گیا۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کی تیاری کے لیے امریکیوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں مگر کسی امریکی عہدیدار کی توجہ الٹے لہرائے گئے روسی پرچم کی جانب نہیں گئی تا آنکہ ایک روسی فوٹو گرافر نے امریکیوں کی فاش غلطی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.