سال کے تمام ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ ماورا حسین
جمعہ 22 جنوری 2016 11:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں اپنی فلم ”صنم تیری قسم‘ ‘کی ریلیز کے بعد وہ اس سال کے تمام ڈیبیو ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں ایروس ناوٴ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ماورا نے اپنے متعالق کئی دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔ان میں کئی باتیں ایسی بھی تھی جن کے بارے میں شاید لوگ نہ جانتے ہوں۔
اپنی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’صنم تیرے قسم‘ کی ریلیز کے بعد اس سال کے سارے ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔اپنی پہلی تنخواہ کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ انہیں 13 سال کی عمر میں 8 ہزار روپے ملے جس کے بعد وہ بہت خوش ہوئی اور اپنی ساری تنخواہ خریداری میں خرچ کردی۔(جاری ہے)
انٹرویو کے دوران اپنے 3 پسندیدہ اداکاروں کا نام لیتے ہوئے ماورا نے ہولی وڈ اداکار ریونالڈو ڈی کیپریو، بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اپنی ڈیبیو فلم میں ساتھی اداکار ہرش کا نام لیا۔
ان کے انٹرویو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماورا اپنے ساتھی اداکار ہرش سے کافی متاثر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کا ذہن پڑھنا چاہتی ہوں تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکار ہرش ہوں گے۔یاد رہے کہ ماورا حسین اور ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 5 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس فلم میں ماورا ’سارو‘ جبکہ اداکار ہرش ’اندر‘ کے نام سے کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم میں ماورا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.