نئی دہلی میں شدید سردی کے باعث 7 افراد ہلاک
جمعہ 22 جنوری 2016 14:30
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید سردی کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور اب تک کم سے کم سات افراد شدید سردی کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت چھے اعشاریہ نو ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم سرما کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔
گزشتہ بدھ کو دہلی میں اس موسم کا سب سے ٹھنڈا دن درج کیا گیا تھا۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہرا بھی ہے جس کی وجہ سے چالیس ریل گاڑیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ دہلی سے اٹھارہ دیگر ریل گاڑیاں تاخیر سے چلیں۔حکام نے سردی سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرلی ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.