سانحہ چارسدہ کے خلاف مختلف طلبہ تنظیمات کی پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی
جمعہ 22 جنوری 2016 20:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء )مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ و دیگر طلبہ تنظیمات کے زیر اہتمام چارسدہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے خلاف اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے پر یس کلب لاہور کے سامنے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ،انجمن طلباء اسلام ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ق)اور امامیہ سٹوڈنٹس کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور’’ دہشت گردی مردہ باد ۔
۔۔پاک افواج ‘‘ زندہ باد کے نعرے لگائے ۔طلبہ نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،حکمران بتائیں وہ آنے والی نسلوں کو کیسا پاکستان دینا چاہتے ہیں ؟ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد میں کون رکاوٹ ہے؟ اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ؟ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف عسکری محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے امن کیلئے’’ ضرب علم و امن مہم‘‘ شروع کر رکھی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.