فصلوں پرحملہ آورکیڑوں کے سدباب کیلئے کیمیائی ادویات کے استعمال پرتوجہ دینا ہوگی‘ماہرین

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے سفارش کردہ زہروں کا استعمال ضروری ہے۔ فصلوں پر حملہ آور ہونیوالے کیڑوں اور بیماریوں کے سدباب کیلئے کیمیائی ادویات کے استعمال اور تحقیق پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

(جاری ہے)

زہروں کا غیر ضروری استعمال ماحول میں آلودگی پیدا کرتا اور انسان دوست کیڑوں کو بھی ختم کردیتاہے اس لئے سفارش کردہ زہریں مطلوبہ مقدار میں استعمال کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔