بجلی کے بار بار بڑے بریک ڈاؤن نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی کمزوریوں کو عیاں کردیا ‘ لاہور چیمبر
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن پر کام کی رفتار تیز کرے تاکہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے مسائل سے بچا جاسکے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بجلی کے بار بار بڑے بریک ڈاؤن نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی کمزوریوں کو عیاں کردیا ہے ، حالیہ کچھ عرصہ کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش نے پورے ملک کو اندھیرے میں ڈبو دیا ، اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں صورتحال مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ حکومت کو حالات کی نزاکت کا پوری طرح احساس ہے اور وہ تواناوی کی پیداوار کے بہت سے منصوبوں پر شب و روز کام کررہی ہے لیکن ساتھ ہی ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کاکام بھی تیزی سے مکمل ہونا چاہیے تاکہ یہ بجلی کی اضافی پیداوار کا بوجھ اٹھاسکے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے حکومت پر مزید زور دیا کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبوں کو جتنی جلد ہوسکے مکمل کیا جائے تاکہ صنعتی شعبے کی پیداوار بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی تمام شعبوں کے لیے اہم خام مال ہے ، اس کے بغیر ترقی و خوشحالی اور برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.