’’ انڈے لے لو، کتاب دے دو ‘‘
ذیشان حیدر ہفتہ 23 جنوری 2016 19:28
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء ) مہنگائی اور غربت نے مستقبل کے معمار نونہال سکولز سے فارغ ہونے کے بعد شدیدسردی کے موسم اور دھند میں مغرب سے لے کر رات 10بجے تک ’’ابلے انڈے‘‘ فروخت اور ہوٹلوں پر کام کرنے پر مجبور کردیے ہیں ۔ سمبڑیال و گردونواح میں غریبی ،مفلسی اور تنگدستی کے ہاتھوں مجبور گھرانوں کے نونہال اپنے والدین کا معاشی بوجھ بانٹنے کیلئے سردی کی یخ بستہ راتوں کو گرم ابلے انڈے کی ٹوکریاں ،پلاسٹک کی بالٹیاں اور کولر وغیرہ اٹھائے ہوئے گلی کوچوں ،چوراہوں ،ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ’’گرم انڈے ‘‘ کی ننھی صدائیں بلند کرتے شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے سرگرداں نظر آتے ہیں ۔
ان محنت کش بچوں میں اکثریت کلاس چہارم سے ہفتم تک کے طلباء کی ہوتی جنہوں نے اپنی سرکاری سکول کی وردیاں بھی اکثر زیب تن کی ہوتی ہیں ۔(جاری ہے)
گذشتہ رات میڈیا سے کلاس چہارم کے انڈے فروش طالب علم نے بتایا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں قابو کرے اور جو بچے مفلسی کے ہاتھوں مجبور ہوکر تعلیم کو خیر باد کہہ دیتے ہیں انکی ہرطرح سے امداد کرے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔
اسکے علاوہ اکثریت کی تعداد میں مقامی ہوٹلز اور تکہ شاپس پر برتن دھوتے گاہکوں کو سروس مہیا کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کہ معاشرتی بے حسی کے اس عالم میں ایک وقت کی روٹی اور چند پیسوں کی خاطر گرم بستر کی آرام دہ نیند اور والدین کی محبت سے بھی محروم ہیں ایسے افراد جو تعلیم سے بھی وابستہ ہیں ارباب اختیار اور مخیر حضرات کی نگاہوں کے منتظر ہیں بلندو بانگ دعوے تو ہم کرتے ہیں لیکن ایسے افراد کی کفالت کرنے سے گریزاں ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.