پشاور ،سکندر حیات شیر پاؤ نے باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے ورثاء میں فی کس 20لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے
ہفتہ 23 جنوری 2016 22:51
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی سکندر حیات خان شیر پاؤ نے ہفتہ کے روز چارسدہ ہری چند اور شکور میں باچا خان یونیورسٹی کے شہداء خالد عزیز اور سید کمال کے ورثاء میں فی کس 20لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد علی عمر زئی ، ممبر صوبائی اسمبلی خالد خان ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ممران سمیت دیگر متعلقہ حکام اور قومی وطن پارٹی کے عہدیدارن بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے۔
سکندر خان شیرپاؤ نے ورثاء کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سکول ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بزدلانہ کاروائی کر کے بے گناہ اور معصوم طلبہ کو اپنے ظلم کا شکار بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اور طلبہ تعلیم کی ترقی اور حصول کیلئے پر عزم ہیں اور اس قسم کی کاروائیاں ان کے عزم کو ڈانواں ڈول نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پہلے ہی سکولوں کو وافر فنڈز فراہم کر چکی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید فنڈز سمیت ہر ممکنہ اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔انہوں نے پاک فوج ، پولیس اور باچا خان یونیورسٹی کے گارڈز اور مقامی لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی بروقت اور موثر کاروائی کی وجہ سے آرمی پبلک سکول جیسے کسی بڑے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔سینئر وزیر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے بھر پور تعاون سے حکومت کا ساتھ دیں ۔اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے کہا کہ انہیں اپنے بچوں کی تعلیم کے حصول میں ملنے والی شہادت پر فخر ہے اور وہ ظالموں کی ان بے رحمانہ کاروائیوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں بلکہ اب وہ اپنے دوسروں بچوں کو مزید پختہ عزم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے تاکہ ایک طرف تو ظالموں کے حوصلے پست ہوں تو دوسری جانب ملک کے دیگر والدین بھی اپنے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے درسگاہوں میں بھیجیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.