ایران میں ’امریکا مْردہ باد‘ موبائل ٹیون ختم کر دی گئی
جوہری معاہدے کے بعد امریکی مخالفت کی بازگشت دھیمی پڑنے لگی
اتوار 24 جنوری 2016 13:26
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) ایران میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں نے ویٹنگ کال کے لیے ریکارڈ کی گئی ”امریکا مردہ باد“ ٹیون ختم کر دی گئی ۔ یہ اقدام ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان فاصلے کم کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری موبائل فون کمپنی ”ایران سل“ نے حال ہی میں اپنی کال سروسز کے دوران ’موبی ٹیون‘ اور کال ویٹنگ کے لیے ریکارڈ کی گئی ”امریکا مردہ باد“ ٹیون ختم کی ہے۔
واضح رہے کہ ”ایران سل“ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے پاسداران انقلاب کا نجی ادارہ سمجھا جاتا ہے جس میں پاسداران انقلاب سمیت حکومت کے کئی دوسرے شعبوں کے حصص موجود ہیں۔(جاری ہے)
ایران سل کی جانب سے ’امریکا مردہ باد‘ ٹیون ختم کرنے کے کچھ وقت بعد ”ہمراہ اول“ نامی ایک دوسری سرکاری موبائل فون کمپنی نے بھی اپنے ریکارڈ سے ”امریکا مردہ باد“ ٹیون حذف کر دی۔
ایران میں ’امریکا مردہ باد‘ کا نعرہ سنہ 1979ء میں تہران میں برپا ہونے والے ولایت فقیہ کے انقلاب اور اسی سال امریکی سفارت خانے پر ایرانی شدت پسندوں کے حملوں کی یاد میں تیار کیا گیا تھا۔ امریکا مردہ باد محض دو لفظی نعرہ نہیں بلکہ یہ ملی نغمہ ہے جس میں امریکا سے نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایرانی بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکی بحریہ کے دس اہلکار یرغمال بنائے مگر کچھ ہی دیر بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.