کینیڈا میں چار افراد کی ہلاکت، 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد
اتوار 24 جنوری 2016 13:28
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کینیڈا کے مغربی صوبے سسکیچوئن میں ایک سکول سمیت دو مقامات پر فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں ایک 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔حکام کے مطابق ملزم پر، جس کا نام کم عمری کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا جا سکتا قتلِ عمد کے چار اور قتل کی کوشش کے سات الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ہلاکتوں کا یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا جب لا لوچے کمیونٹی سکول اور ایک دیگر مقام پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔(جاری ہے)
ملک کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ملک کے’ہر والدین کے لیے ڈراوٴنا خواب ہیں۔ ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں رائل کینیڈین ماوٴنٹڈ پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم کو آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مشتبہ حملہ آور کو سکول کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا اور تاحال یہ واضح نہیں کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی۔پولیس کے مطابق اس واردات کے دوران ملزم نے پہلے ایک مکان میں 17 سالہ ڈین فونٹین اور اس کے 13 سالہ بھائی ڈریڈن کو ہلاک کیا تھا۔اس کے بعد اس نے سکول کا رخ کیا اور وہاں 25 سالہ استاد ایڈم وڈ اور 21 سالہ مددگار استاد میری جین ویئر اس کا نشانہ بنیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.