سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف نے '' قانون برائے پبلشرز اورپے ٹینٹ ترمیمی بل 2015 مزید ترامیم کیلئے موخرکر د یئے، "عدم توجہ کا شکار بچوں کے بحالی بل "2013پر وزارت قانون ، کابینہ ڈویژن اور وزارت کیڈ سے مزید سفارشات مانگ لیں
18 کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نقشے جاری کئے، 4 نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرکے قبرستان ،سٹرکوں اور پارکوں کی جگہوں پر بھی پلاٹ بنادیئے، ان کے خلاف کیس ایف آئی اے اور نیب کو بھجوا دئیے ، سی ڈی اے حکا م کی بریفنگ
پیر 25 جنوری 2016 19:00
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف نے غلطیوں سے پاک ملکی قوانین کی اشاعت کو یقینی بنانے کیلئے بل'' قانون برائے پبلشرز (تر میمی )بل 2015،اورپے ٹینٹ ترمیمی بل 2015 میں مزید ترامیم کیلئے بلز آئندہ اجلاس کیلئے موخرکر د ئیے،جبکہ کمیٹی نے یتیم بچوں کی بحالی کیلئے ادارے کے قیام کا بل "عدم توجہ کا شکار بچوں کا بحالی بل "2013پر وزارت قانون ، کابینہ ڈویژن اور وزارت کیڈ سے مزید سفارشات مانگ لیں۔
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ڈی اے حکام نے کہا کہ سی ڈی اے نے ابھی تک 18 کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نقشے جاری کئے،جس میں سے 4ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قبرستان ،سٹرکیں اور پارکس کے لئے مختص ایریا پر بھی پلاٹ بنادیئے ہیں ،جس پر سی ڈی اے نے چاروں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کیس ایف آئی اے اور نیب کو بھجوا دئیے ہیں، چاروں ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے سٹے آرڈر لے لئے ہوئے ہیں، قائمقام چیئر مین کمیٹی راجہ ظفر الحق نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق تمام ریکارڈ آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.