خرم منظور کی شاندار سنچری،پاکستان اے نے انگلینڈلائنز کو تیسرے ون ڈے میں 17 رنز سے ہرا دیا
پیر 25 جنوری 2016 22:30
دبئی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) خرم منظور کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈلائنز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے ہرا کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا، انگلینڈلائنز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈلائنز کی ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 271 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جیمز ونس کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 288 رنز بنائے، خرم منظور 113 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فاخرزمان 51، زین عباس 24، آصف ذاکر 12 اور محمدنواز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام کیورن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں انگلینڈلائنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان جیمز ونس نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستانی باؤلرز نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا اور ان کی 102 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی،ثام بیلنگز 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.