اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،37بھکاریوں سمیت 46ملزمان گرفتار
1 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اسلحہ و منشیات برآمد ، مقدمات درج
پیر 25 جنوری 2016 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 37 بھکاریوں سمیت 46 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضہ سے مو با ئل فون ما لیتی 1لا کھ 30ہزارروپے، 275گر ام چرس، ہیر وئن ، اسلحہ02پسٹل ، ایک 12بور گن معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران37 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس نے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمان طا ہر علی ، جعفر علی اور ملزمہ مسما ۃ زہرہ بی بی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو با ئل فون ما لیتی 1لا کھ 30ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔(جاری ہے)
تھا نہ تر نول نے قتل کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم طفیل خان کے انکشاف و نشا ند ہی پر 12بو ر گن بر آمد کرلی۔
تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم آ صف کو گرفتار کر کے 120 گرام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھا نہ بھا رہ کہو پو لیس نے دوران گشت ملزم عبدالقادر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم احسان طا رق سے پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم حما د الحسن کو گرفتار اس سے 275گر ام چرس بر آمد کرلیا ۔جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث ملزم فیا ض مسیح کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.