کیلے کی پیکنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے، ماہرین

منگل 26 جنوری 2016 14:46

فیصل آباد۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) ماہرین نے کیلے کی پیکنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔ ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق کھیت سے صارف تک پہنچنے کے دوران پھل، سبزیاں اور زرعی مصنوعات کی آدھی سے زیادہ پیداوار نامناسب ہینڈلنگ و پیکنگ کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں، زرعی اجناس کے بعد از برداشت نقصان کو کم کرکے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کما یاجاسکتاہے کیلے کی 50فیصد پیداوار ضائع ہونے سے بچانے کیلئے قابل عمل پیکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہرسال پھلوں، سبزیوں اور دیگر سامان کی نقل و حمل کی پیکنگ کیلئے لاکھوں درختوں کی کٹائی کے عمل کو روکنابھی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :