محکمہ جنگلات پشاور ڈویژن کے اہلکاروں نے لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
منگل 26 جنوری 2016 17:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا پشاور ڈویژن نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ رات افغانستان سے لائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی سے بھرایک ا بڑا ٹریلر پکڑ لیااور یوں محکمہ کے اہلکاروں نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کاروائی کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوکے معاون خصوصی برائے جنگلات اشتیاق ارمڑبھی موجود تھے۔
اسلامیہ کالج فارسٹ چیک پوسٹ کے فارسٹر ہمایون خان سے موصولہ تفصیلات کے مطابق باغ ناران چوک حیات آباد میں گاڑی نمبرKBL 116 ڈرائیور کاتب ولد خوگیانی کے ٹریلر کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں سکریپ کے اندر چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی ٹمبر برآمد کر لی گئی اور دوران تفتیش پتہ چلا کہ مذکورہ لکڑی پر فارسٹ ڈیوٹی جوکہ تین ہزار روپے فٹ کے حساب سے بنتی ہے ،فارسٹ ڈویلپمنٹ فنڈ جو دس روپے فی فٹ بنتاہے علاوہ دیگر فارسٹ ڈیوٹیز کی ادائیگی نہیں کی گی تھی لہٰذا قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتارکرکے ضبط شدہ لکڑی محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا پشاور ڈویژن نے اپنے تحویل میں لے لی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.