شیر جوانوں کو دُنیا کبھی فراموش نہیں کرتی،آئی جی خیبرپختونخوا
پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرتے وقت پولیس جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا جو حلف اُٹھایا تھا وہ ہر قیمت پر پورا کر رہے ہیں، پیغام
منگل 26 جنوری 2016 17:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواناصر خان دُرانی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی مٹی، ثقافت اور تہذیب کی خدمت خلوص نیت سے ملک و قوم کی خاطر تن من دھن کی بازی لگائی جنہوں نے اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کئے ایسے جری شیر جوانوں کو دُنیا کبھی فراموش نہیں کرتی۔
یہ پیغام انہوں نے ڈی آئی جی ملک سعد شہید کی 9ویں برسی کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرتے وقت پولیس جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا جو حلف اُٹھایا تھا وہ ہر قیمت پر پورا کر رہے ہیں۔ اور اس کا ثبوت فورس کی قربانیوں سے ملتا ہے جو نامساعد حالات میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک سعدشہید ایک پیشہ ور پولیس افیسر تھے۔
اور جہاں بھی ان کی پوسٹنگ ہوتی اپنی ڈیوٹی اتنی فرض شناسی، ایمانداری اور دلیری سے انجام دیتے کہ وہاں کے سارے لوگ ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ۔ آئی جی پی نے کہا کہ ملک سعد شہید ایک ایسا نگینہ کے مانند تھے جو ہر انگوٹھے میں فٹ نظر آتے تھے اور جہاں بھی ان کو ذمہ داریاں سونپی جاتی وہ وابستہ توقعات سے بڑھ کر سرانجام دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.