سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی کی نگرانی میں تجاوزات، رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کریک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے اقدامات کریں، 4125افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے‘آصف صدیق
منگل 26 جنوری 2016 18:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف صدیق کی نگرانی میں گزشتہ روز بھی سٹی ڈویژن کے علاقوں میکلوڈ روڈ،بوہڑ والا چوک،موٹر سائیکل مارکیٹ اور حاجی کیمپ میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا،اس دوران ڈی ایس پی مغلپورہ،ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین اور دیگر موجود تھے۔
ایس پی سٹی اور افسران نے تاجروں سے بھی ملاقات کی اور از خود تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی رواں مہم کے دوران تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف ابتک4125افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں میں سکواڈ بنا کر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں گے۔
آصف صدیق نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی روٹ مارکیٹوں کے گردونواح میں رش کے اوقات میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رش کے اوقات میں خود سڑکوں پر موجود رہیں۔پٹرولنگ آفیسر زاور پوائنٹس ڈیوٹی کرنے والے اہلکار محنت اورذمہ داری سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کا رلاتے ہوئے ڈیوٹی کریں۔انہوں نے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکل افسران کی سپرویژن میں تجاوزات کے مرتکب افراد کو فوری نوٹس دیں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.