حسنی مبارک کی کٹہرے میں قہوہ نوشی قانون سے کھلا مذاق قرار
ویڈیو مصر میں عوامی تحریک کے پانچ برس مکمل ہونے پر سامنے آئی
منگل 26 جنوری 2016 19:45
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے الگ کئے جانے والے مصر کے سابق مرد آہین حسنی مبارک کی ایک وڈیو نے ملک میں بڑے تنازع کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اس وڈیو میں وہ صدارتی محلوں سے متعلق ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران ملزمان کے کٹہرے کے اندر بیٹھے قہوہ پی رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس منظر نے بہت سے لوگوں کو غیض وغضب میں مبتلا کر دیا ہے، جن کے خیال میں یہ عدلیہ کی روایات کی کھلی خلاف ورزی اور حسنی مبارک کے متعدد مقدمات میں ملزم ہونے کے باوجود ان کے ساتھ امتیازی حسن سلوک کا مظاہرہ ہے۔
تاہم بعض دیگر حلقوں کے نزدیک یہ ایک فطری منظر اور ملزمان کو حاصل حقوق میں سے ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ اسعد ہیکل نے واقعے کی قانونی حیثیت پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
ہیکل کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک جس وقت عدالت میں پیش ہوئے تو ان کے خلاف سابقہ مقدمات ختم ہو چکے تھے لہذا قیدیوں کے لباس کے بجائے سرکاری لباس یا اور کسی لباس میں حاضر ہونا سابق صدر کا حق تھا۔
جہاں تک قہوہ پینے کا تعلق ہے تو اس حوالے سے اسعد ہیکل نے بتایا کہ عدلیہ کی روایات آرام کے وقفے کے دوران ملزمان کو کھانے پینے کا حق دیتی ہیں اور اس حق کی ضمانت قانون بھی دیتا ہے، تاہم سماعت کے دوران ملزمان کو اس کا حق حاصل نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی سینئر ایڈوکیٹ نے تصدیق کی کہ اس وقت عدالتی کارروائی کے دوران وقفہ تھا بصورت دیگر جج صاحب حسنی مبارک کو قہوہ پینے کی اجازت ہر گز نہ دیتے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.