حکومت کڈنی ہسپتال حیات آبادہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کانوٹس لے کرانکے ساتھ ہونے والی زیادتی کاازالہ کریں،عمر علی
منگل 26 جنوری 2016 21:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)لوئردیرکے رہائشی عمرعلی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وزیرصحت اوردیگرحکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ کڈنی ہسپتال حیات آبادکے عملہ بیوی کا آپریشن کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں صحافی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمرعلی کاکہناتھاکہ اسکی بیوی جوگردوں کے مرض میں مبتلاہے 30نومبر2015ء کوکڈنی ہسپتال حیات آبادانتظامیہ نے انہیں 25جنوری کوآپریشن کیلئے وقت دیاجب وہ مقررہ دن ہسپتال پہنچے توانہیں کہاگیاکہ ٹیسٹ وغیرہ اورآپریشن کیلئے سامان خریدکر 26جنوری کوصبح آٹھ بجے آپریشن کیلئے آجائے جس پرانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق نہ صرف ٹیسٹ کئے بلکہ آپریشن کیلئے سامان بھی خریدلیالیکن دوپہر2بجے تک انتظارکرانے کے بعدان سے کہاگیاکہ آپریشن کرنے کا وقت ختم ہوگیاہے اس لیئے وہ 28جنوری کودوبارہ آپریشن کیلئے آئے۔
انہوں نے کہاکہ کہ ہسپتال سٹاف اپنے من پسنداورسفارشی لوگوں کوآگے کرکے غریب لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں جوسراسرزیادتی ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وزیرصحت اوردیگرحکام بالاسے مطالبہ کیاکہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کانوٹس لے کرانکے ساتھ ہونے والی زیادتی کاازالہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.