برطانوی پارلیمنٹ کا فلسطینی پناہ گزینوں میں تیزی سے بڑھتی غربت پر اظہار تشویش
بدھ 27 جنوری 2016 14:00
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے ادارے ’مر کزبرائے حق واپسی‘ کی مرتب کردہ رپورٹ کے اعدادو شمار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں بڑھتی غربت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ لندن میں قائم ’مرکز برائے حق واپسی‘ کی جانب سے جاری رپورٹ میں لبنان میں پہلے سے موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور شام سے نقل مکانی کرنیوالے مہاجرین کی غربت کا تفصیلی احوال بیان کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان میں جہاں شام سے آنیوالے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد نے پہلے سے موجود مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے بھی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں۔(جاری ہے)
گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور وزیرثقافت و سابق وزیر صحت بن براڈشو نے بھی مرکز حق واپسی کی مرتب کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین نہایت مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔
براڈ شو نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی غربت کم کرنے کے لیے نہ صرف مالی امداد مہیا کرے بلکہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسرائیل پر دباوٴ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ برطانوی حکومت اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے مراکز میں غربت اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پناہ گزینوں کو اپنی مرضی کا کاوربار کرنے یا ملازمت کا حاصل نہ ہونے کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ”اونروا“ کی جانب سے فراہم کردہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.