میری ٹائم سیکورٹی کے ساتھ باہمی تعلقات فروغ دیں گے، ہاکان اوستم
ترکی کوسٹ گارڈ کے وفد کا میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری
بدھ 27 جنوری 2016 18:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ترکش کوسٹ گارڈ کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ہاکان اوستم کی قیادت میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے وفد کو آمد پر خوش آمدید کہا اور وفد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا اور مختلف ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔
قبل ازیں وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور میوزیم کا دورہ کیا۔ بعدازاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ترکی کوسٹ گارڈ ہاکان اوستم نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے۔ سمندری معاملات، سیکورٹی اور انفارمیشن کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ وفود کے تبادلے کو مزید بڑھائیں گے اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی سمندری انفارمیشن کے معاملات کو مزید بہتر بنائے گے۔ اس موقع پر ترکش کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے پی ایم ایس اے کے ہم منصب کو تجویز پیش کی کہ باہمی تعلقات کو فروغ اور وفود کے تبادلوں کو بہتر بنانے کیلئے ایک سال پاکستان کا وفد ، اور دوسرے سال ترکش وفد دونوں ممالک کا دورہ کریں، جس پر ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے رضا مندی ظاہر کی اور تجویز کو سراہا۔ آخر میں میزبان نے ترکش مہمان کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔ واضح رہے کہ ترکش کوسٹ گارڈ کا 6 رکنی وفد ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی دعوت پر پاکستان روزہ دورہ پر ہے، وفد نے دوروز قبل نیول ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں نیول چیف ایڈمرل زکاء اﷲ سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (ر) ایم عالم خان خٹک بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.