جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینا ان کے لئے مفید ، ملک کیلئے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے،ڈاکٹر محمد امجد
ملک میں جاری آپریشنز انہی کی نگرانی میں مکمل ہونے چاہئیں،دونوں بڑی سیاسی جماعتیں بظاہر ڈارمہ بازی کررہی ہیں ، سیکرٹری جنرل
بدھ 27 جنوری 2016 19:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینا ان کے لئے مفید مگر ملک کے لئے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے،ملک میں جاری آپریشنز انہی کی نگرانی میں مکمل ہونے چاہئیں،دونوں بڑی سیاسی جماعتیں بظاہر ڈارمہ بازی کررہی ہیں جبکہ ان کے مفادات مشترکہ ہیں۔
جنرل(ر)پرویز مشرف کی قیادت میں تبدلی لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں خیبرپختونخواہ اور فیڈرل کیپیٹل کے پارٹی راہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک پیشہ ور جرنیل ہیں جو قابل قدرپس منظر کے مالک ہیں۔قوم ان کی خدمات کی وجہ سے ان پر بھرپور اعتماد کیا کرتی ہے۔(جاری ہے)
وہ اپنی شخصیت کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے مگر درحقیقت قوم کو ابھی ان کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ منظم ادارہ ہے اور ہمیں اپنی فوج پر مکمل اعتماد ہے تاہم آپریشن ضرب عضب سمیت ملک میں دیگر آپریشن جنرل راحیل شریف ہی کے زیرنگرانی پایہ تکمیل تک پہنچنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جیسی جماعتوں نے اپنے مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح دی اور ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔وہ اپنے مشترکہ مفادات پر ملکی مفادات قربان کررہی ہیں جو ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔وہ بظاہر ایک دوسرے کے خلاف واویلا کرتی ہیں مگر اندر سے ایک ہیں۔ان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ جنرل (ر)پرویز مشرف کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.