چوہدری شجاعت حسین کی 70ویں سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی گئی
چارسدہ سانحہ کے احترام میں نہ کیک کٹا اور نہ ہی کوئی تقریب منعقد کی گئی
بدھ 27 جنوری 2016 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین 70برس کے ہو گئے ۔ سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی ۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہدائے باچا خان یونیورسٹی کی یاد میں نہ کیک کاٹااور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تقریب منعقد ہوئی ۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے سالگرہ پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستی پیش کیا۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید، لائرز ونگ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرازق خان اور دوسرے راہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پارٹی رہنماؤں نے ملکی ترقی ، قومی وحدت اور فکری راہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا اور انکی درازی عمر اور صحت کے لئے دعا کی ۔(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک عظیم لیڈر اور مدبر سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی اور قومی مفاد کو پروان چڑھایا،انہوں نے نظریہ پاکستان اور اسلامی قوانین کے تحفظ کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے مسائل پر بھی بھرپور آواز اٹھائی ۔
مصطفی ملک کا کہنا تھا کہ بہت سے قومی ایشوز پر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی ذات ، پارٹی کی پروا کئے بغیر اسلام ، پاکستان اور قومی نظریے کو فوقیت دی ۔ مصطفی ملک نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں کو سالگرہ کی تقریبات منانے سے منع کیا ہے اور کہا ہے اس موقع پر وہ اسراف کی بجائے غریبوں کی عملی مدد کریں ،انہوں نے کہا کہ جب قوم سانحہ چارسدہ جیسے غمگین لمحات گزار رہی ہو تو پھر سالگرہ کی تقریبات نہیں ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.