بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی مثالی اورشاندار ہے جس کا سہرا پارٹی کارکنوں کو جاتا ہے، رائے حسن نواز خان
بدھ 27 جنوری 2016 21:54
ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی مثالی اورشاندار ہے جس کا سہرا پارٹی کارکنوں کے سر ہے۔ اگلے الیکشن میں کامیابی تحریک انصاف کی ہو گی۔ ممبر سازی ثابت کریگی کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی بہت بڑی جماعت ہے۔
وہ یہاں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اورکونسلرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس اورشیلڈز اورہارنے والے امیدواران کو حوصلہ افزائی کے ایوارڈ دینے کیلئے کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی وحید اصغر ڈوگر اورنبیلہ خان کے علاوہ چوہدری محمدعمر اسحاق ‘ملک محمدیار ڈھکو ‘ملک جلال دین ڈھکو ‘حاجی شیخ محمدچوہان ‘شیخ شاہد حمید ‘رانا آفتاب احمد خان ‘شکیل خان نیازی ‘میاں نوید اسلم ‘شفیق احمد خان اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی۔
انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں اورکارکنوں کا کردار شاندار ہے حکمرانوں کے دھاندلی کے ہرہتھکنڈے کے باوجود ہم نے مقابلہ کیا۔ پارٹی نے پہلا بلدیاتی انتخاب لڑا اورشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور احتساب پر یقین رکھتی ہے۔پارٹی سے غداری کرنے والوں کا احتساب ہو گا ممبر سازی کو آسان بنانے کیلئے غور کیا جارہاہے۔ نومنتخب چیئرمین اورکونسلرز اور ٹکٹ ہولڈر اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اورباقاعدہ مانیٹرنگ کریں اوریوتھ اپنا بھرپور رول ادا کرے۔تقریب سے دیگر راہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.